عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا

عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل اپنی سندھ اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہوگئے، خرم شیر زمان نے ان کا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔

خرم شیرزمان نے سیکریٹری اسمبلی کو عمران اسماعیل کا استعفا جمع کرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حلقے کے لوگوں نے عمران اسماعیل کے گورنر نامزد ہونے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور وہ ضمنی الیکشن میں دوبارہ ہمیں ووٹ دیں گے۔عمران اسماعیل کراچی میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی ایس 111 سے رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب عمران اسماعیل نے جاری بیان میں کہا کہ وہ صوبے کے گورنر ہونگے ، کسی مخصوص شہر کے نہیں، کوشش کرونگا کہ سب کو ساتھ لے کر چلوں، پانی کا مسئلہ حل کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وہ اسپیکر اسمبلی کے تعاون کے شکر گزار ہیں، وہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان پ±ل کا کردار ادا کریں گے ، عوامی مینڈیٹ کی تمام نمائندہ جماعتوں کو بھرپور تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ وہ اپنے قائد کے وژن کے مطابق ایک عام شہری کی زندگی گزارنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔واضح رہے کہ عمران اسماعیل آج شام گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔