نوازشریف کا یہ لیول نہیں کہ وہ اعتزاز کے بارے میں بات کریں، مشاہد اللہ

نوازشریف کا یہ لیول نہیں کہ وہ اعتزاز کے بارے میں بات کریں، مشاہد اللہ
کیپشن:   فوٹو: فائل

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کا یہ لیول ہی نہیں کہ وہ اعتزاز احسن کے بارے میں بات کریں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہاکہ میاں نواز شریف کوصدارتی انتخاب سے متعلق بتایا ہے۔اس موقع پر صحافی نے مشاہد اللہ سے سوال کیا کہ کیا میاں صاحب نے اعتزاز احسن کے صدارتی امیدوار پونے پر اعتراض کیا ہے؟ جس پر رہنما ن لیگ نے جواب دیا کہ نوازشریف کا یہ لیول ہی نہیں کہ وہ اعتزاز کے بارے میں بات کریں۔

مشاہد اللہ خان نے بتایا کہ میاں صاحب اتنی چھوٹی چھوٹی باتیں نہیں کرتے، وہ صرف سنتے ہیں۔یہ اعتزاز کا لیول ہے، انہوں نے تو کلثوم نواز کی بیماری کا خیال بھی نہیں کیا۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ اعتزاز احسن نے مریم نواز کا خیال کیا نہ نوازشریف کا، انہوں نے تو یہ تک بیانات دیئے کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری درست نہیں ہے۔