صدارتی امیدوار ، ابھی بھی وقت ہے ، آصف زرداری اپنا فیصلہ تبدیل کریں:فضل الرحمن

صدارتی امیدوار ، ابھی بھی وقت ہے ، آصف زرداری اپنا فیصلہ تبدیل کریں:فضل الرحمن

image by facebook

اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے بھرپور کوشش کی کہ متفقہ امیدوار سامنے لائیں لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ متحدہ اپوزیشن نے بھرپور کوشش کی کہ متفقہ امیدوار سامنے لائیں گے لیکن بدقسمتی سے ایسا نہ ہو سکا۔

انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے دو امیدوار سامنے آنے سے ووٹ تقسیم ہو جائیں گے ، میری آصف زرداری صاحب سے اپیل ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے دو امیدوار آنے سے تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی کے صدر پاکستان بننے کے امکانات یقینی ہو گئے ہیں۔

پی ٹی آئی کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور سندھ ہائیکورٹ میں صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات جمع کرا دیئے ہیں ، اس سلسلے میں مری ہونے والی کل جماعتی کانفرنس بھی بے سود رہی۔