آئی جی کے پی محمد طاہر کو آئی جی پنجاب بنانے کا فیصلہ ، ذرائع

10:49 PM, 27 Aug, 2018

لاہور : سینئر پولیس آفیسر محمد طاہر کو پنجاب کا آئی جی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔  آئی جی پنجاب کی تعیناتی کا فیصلہ ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔

محمد طاہر اس وقت کے پی کے میں بطور آئی جی خدمات انجام دے رہے ہیں اور ان کا شمار ایک فرض شناس پولیس افسر کے طور پر کیا جاتا ہے۔ محمد طاہر کو ان کی تعیناتی کے حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پنجاب کو 3افسران کے نام بھجوائے تھے،وفاقی حکومت کوآج محمدطاہرکی تعیناتی سے آگاہ کئے جانے کاامکان ہے ،وفاقی حکومت کی لسٹ میں خالق داد لک اور فیصل شاہکار کے نام بھی شامل ہیں۔

مزیدخبریں