چیف جسٹس کی چیئرمین نیب کو تمام تحقیقات خفیہ رکھنے کی تلقین

چیف جسٹس کی چیئرمین نیب کو تمام تحقیقات خفیہ رکھنے کی تلقین
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے ملاقات کی, ملاقات کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے چیئرمین نیب کو ہدایت کی کہ نیب کی تمام تحقیقات کو خفیہ رکھا جائے۔

چیف جسٹس نے یہ بھی کہا کہ نیب کو ریفرنس دائر کرتے ہوئے کسی شہری کی تضحیک نہیں کرنی چاہیے , چیف جسٹس کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں پراسیکیوٹر نیب سید اصغر حیدر بھی موجود تھے۔
 

واضح رہے کہ آج صبح مریم نواز اور نواز شریف کے خلاف ریفرنسز کی مدت کے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ نے نیب کو چھ ماہ کی مہلت سے دینے سے انکار کر دیا تھا اور چھ ہفتوں کے وقت کو مناسب قرار دیا تھا  ۔