ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر سے ملاقات کا اشارہ دے دیا

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر سے ملاقات کا اشارہ دے دیا
کیپشن: ایرانی صدر حسن روحانی سے مناسب حالات میں ملاقات ہو سکتی ہے، ٹرمپ۔۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

پیرس: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات کا اشارہ دے دیا ہے اور کہا کہ اگر حالات مناسب ہوئے تو ایرانی صدر روحانی سے ملاقات ہو سکتی ہے۔

جی سیون اجلاس کے بعد فرانسیسی صدر میکروں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران ایک عظیم ریاست بن سکتا ہے لیکن ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔

ایرانی صدر حسن روحانی سے مناسب حالات میں ملاقات ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر ایران بھی اس صورتحال کو ٹھیک کرنا چاہتا ہے۔

اس موقع پر صدر میکروں کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں امریکا اور ایران کے صدور کے درمیان ملاقات کی راہ ہموار ہو جائے۔