عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

عمران خان کا سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ، مسئلہ کشمیر پر گفتگو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، دونوں رہنماؤں کی مسئلہ کشمیر پر گفتگو ہوئی۔

سعودی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خطے کی تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جس پر محمد بن سلمان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز قوم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ کشمیر پالیسی پر فیصلہ کن موڑ آگیا ہے، پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے جس کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ کشمیریوں کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔