راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب میں کئی مقامات پر ابر رحمت برسے گا: محکمہ موسمیات

راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب میں کئی مقامات پر ابر رحمت برسے گا: محکمہ موسمیات

 لاہور: آج سکھر، میرپور خاص، ٹھٹھہ اور حیدرآباد میں بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بدھ سے جمعہ تک وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب میں بھی کئی مقامات پر ابر رحمت برسے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کا نیا سسٹم سابقہ سسٹم کے مقابلے میں کمزور ہونے کی وجہ سے معتدل بارشیں ہوں گی۔

گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش اسلام آباد میں 119، سیدپور 39، گولڑہ میں 29، راولپنڈی میں 42 اور منڈی بہاوالدین میں 23، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی