میچ فکسنگ کیس، آئی سی سی نے ہانگ کانگ کے کرکٹرز عرفان اور ندیم پر تاحیات، حسیب پر 5 برس کی پابندی عائد کر دی

میچ فکسنگ کیس، آئی سی سی نے ہانگ کانگ کے کرکٹرز عرفان اور ندیم پر تاحیات، حسیب پر 5 برس کی پابندی عائد کر دی


دبئی : انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے میچ فکسنگ اور کرپشن کیس میں ہانگ کانگ کے کرکٹرز عرفان احمد اور ندیم احمد پر تاحیات جبکہ حسیب امجد پر 5 برس تک ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی۔

آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی ٹریبونل نے تینوں کھلاڑیوں کے خلاف میچ فکسنگ اور کرپشن کے بارے دلائل سننے کے بعد ان کھلاڑیوں کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتے ہوئے عرفان اور ندیم پر تاحیات جبکہ حسیب پر 5 برس تک کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ تینوں کرکٹرز دو سال کے عرصے کے دوران سکاٹ لینڈ اور کینیڈا کے خلاف میچز میں کرپشن اور فکسنگ میں ملوث پائے گئے ہیں، عرفان احمد پر 9 جبکہ حسیب اور ندیم پر 3، 3 جرائم پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔