بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ

بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ
کیپشن: image by facebook

نئی دہلی:بھارتی ریاست اترپردیش میں نجی تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، طیارہ گرتے ہی آگ بھڑک اٹھی لیکن مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

حادثے کے فوری بعد آگ نے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، طیارے میں چھ مسافر سوار تھے جنہیں بھارتی انتظامیہ نے محفوظ قرار دے دیا ہے۔

فروری اور مارچ کے دوران بھارتی فضائیہ کے مجموعی طور 10 جنگی طیارے تباہ ہوچکے ہیں جن میں سے دو کو پاکستانی فضائیہ نے مار گرایا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اربوں مالیت کے طیاروں میں سے چار فنی خرابیوں کے باعث، دو آپس میں ہی ٹکرانے سے تباہ ہوئے جبکہ دو پاکستانی فضائیہ نے مار گرائے تھے۔

یکم فروری 2019 کو بھارتی طیارہ میراج فنی خرابی کے باعث زمین بوس ہوگیا جب کے کچھ روز بعد 12 فروری کو بھارت کا مگ 27 تکنیکی خرابی سے گر کر تباہ ہوا۔ 19 فروری کو دو بے ہاک طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوئے۔

پاکستان نے سرحدی خلاف ورزی پر 27 فروری کو بھارت کے جنگی طیارے مگ 21 اور ایس کیو 30 کو مار گرایا تھا۔