او جی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان

او جی ڈی سی ایل کا کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان
کیپشن: او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے یومیہ 240 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔۔۔۔۔۔فوٹو/ سوشل میڈیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل) نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔او جی ڈی سی ایل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ ایک کروڑ27 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہو سکے گی۔

او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے یومیہ 240 بیرل خام تیل حاصل ہو گا۔ منصوبے میں 50 فیصد سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور 50 فیصد جوائنٹ وینچر میں شامل دیگر کمپنیوں کی ہے۔