وزیر اعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کےلئے فنڈز کی منظوری دےد ی

وزیر اعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کےلئے فنڈز کی منظوری دےد ی
کیپشن: Image Source: GoP Twitter Account

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے کامیاب نوجوان پروگرام کے لیے فنڈز کی منظوری دےدی۔ 

تفصیلات کے مطابق ، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال زیر بحث آئی،  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے عالمی رہنماؤں سے ہونے والی گفتگو پر کابینہ کو بریفنگ دی۔

اس کے علاوہ کابینہ اجلاس میں نہ صرف عوامی منصوبوں پر مشاورت کی گئی بلکہ مختلف تقرریوں کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایجنڈے میں شامل متعدد نکات کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں بیرون ملک پاکستان مشنز میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تقرری کا معاملہ بھی زیر بحث آیا اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں کنڑیکٹ ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق بھی فیصلہ کیا گیا۔