وزیراعظم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑنے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

 وزیراعظم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام متحدہ میں لڑنے جا رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: Image Source: GoP Twitter Account

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کشمیریوں کی آواز بن گئے ہیں، وہ اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ لڑنے جا رہے ہیں، اب دنیا کو کشمیر کیلئے ڈومور کی طرف جانا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اراکین کو گزشتہ روز قوم سے خطاب پر اعتماد میں لیا۔ کابینہ نے کشمیر ایشو کو تحریک میں بدلنے کے لیے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور جمعہ کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے وزیراعظم کے فیصلے کی توثیق کی۔

 

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی اقدامات کی وجہ سے عالمی امن کو خطرہ پیدا ہو چکا ہے۔ جمعہ کو بارہ بجے سے لیکر ساڑھے بارہ بجے تک پوری قوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرے گی اور مسئلہ کشمیر پر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرکے بھارت کو موثر پیغام دے گی۔