چیئرمین نیب کا راولپنڈی آفس کا دورہ ، جعلی اکاونٹس کیس پر بریفنگ لی

چیئرمین نیب کا راولپنڈی آفس کا دورہ ، جعلی اکاونٹس کیس پر بریفنگ لی
Image Source: GoP Twitter Account

راولپنڈی: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے راولپنڈی آفس کا دورہ کیا، ڈی جی عرفان ملنگی نے جعلی اکاونٹس کیس سمیت میگا کرپشن مقدمات پر بریفنگ دی۔


 

تفصیلات کے مطابق ، ڈی جی نیب پنڈی عرفان نعیم منگی نے بریفنگ میں بتایا کہ قومی خزانہ لوٹنے والوں سے 13 ارب روپے برآمد کر لئے، آصف زرداری سمیت اہم ملزمان کے خلاف 6 ریفرنسز عدالتوں میں دائر کئے۔

 

انہوں نے بریفنگ میں بتایا کہ جعلی اکاونٹس کیس میں اب تک 39 ملزمان گرفتار، 41 کے نام ای سی ایل میں ڈالےجا چکے ہیں۔ 21 انکوائریز ، 12 انوسٹی گیشنز جاری ہیں ، ملزمان کی 51 ارب روپے کی جائیدادیں منجمد کر دیں۔

 

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ افسران ہر قسم کےدباؤ کے بغیر میرٹ پر کام کریں، مقدمات کی تفتیش میں ملزمان کے اثرورسوخ کو بالائے طاق رکھا جائے۔