وزیراعظم کا بھارت کیلئے فضائی راستہ بند کرنے پر غور

وزیراعظم کا بھارت کیلئے فضائی راستہ بند کرنے پر غور
Image Source: Twitter Account

اسلام آباد: وزیراعظم کا بھارت کیلئے فضائی راستہ بند کرنے پر غور جبکہ بھارت ، افغان تجارت کیلئے زمینی راستہ بھی بند کرنے کی تجویز زیر غور  ہے۔


 

تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا کہ بھارت نے جو راستہ اختیار کیا،پاکستان اسی زبان میں جواب دے گا۔

 

فواد چودھری نے کہا  کہ وزیراعظم بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود بند کرنے پر غور کر رہے ہیں جبکہ بھارت افغان تجارت کیلئے زمینی راستے بند کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں جو ہو رہا ہے، وہ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے۔ اقدامات کیلئے قانونی امور پر غور کیا جا رہا ہے۔

 

بھارت کیلئے فضائی حدود بند کرنے پر وفاقی کابینہ میں تفصیلی مشاورت ہوئی۔ دوسری جانب وزیر ہوابازی غلام سرور خان کہتے ہیں کہ ائیر سپیس روکنے کے حوالے سے فیصلہ آئندہ 48 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

 

 خیال رہے کہ پاکستان نے اس سے پہلے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بدلنے پر بھارت سے تجارت معطل کر دی تھی جبکہ سمجھوتہ ایکسپریس اور دوستی بس کو بھی بند کر دیا تھا۔