پاک افغان بارڈر پر لوئر دیر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، حوالدار شہید

پاک افغان بارڈر پر لوئر دیر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، حوالدار شہید
کیپشن: پاک افغان بارڈر پر لوئر دیر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، حوالدار شہید
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر لوئر دیر میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدار گل امیر شہید ہو گئے اور جوابی فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق امن دشمنوں نے افغان علاقے سے فوجی چوکی پر فائرنگ کی۔ دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی ایک دہشتگرد ہلاک اور 3 زخمی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سے حوالدار گل امیر شہید ہوا جس کا تعلق لکی مروت سے تھا۔ 

خیال رہے رواں ماہ 7 اگست کوشمالی وزیرستان کے علاقے میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا تھا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گیا تھا جس کا تعلق بہاولپور سے تھا۔