لاہور میں پیٹرول کی فروخت ویکسی نیشن سے مشروط کرنے کا فیصلہ

لاہور میں پیٹرول کی فروخت ویکسی نیشن سے مشروط کرنے کا فیصلہ
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے جن کے تحت پیٹرول کی فروخت بھی ویکسی نیشن سے مشروط کر دی جائے گی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیٹرول پمپس پر بینرز آویزاں کر دیئے گئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ یکم ستمبر سے کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والوں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2021 ءسے صرف ان افراد کو ہی پیٹرول فروخت کی جائے گا جو ویکسی نیشن کروا چکے ہوں گے۔ 
دوسری جانب موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر وے اور ہائی ویز پر کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سفر پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس کا اطلاق 15 ستمبر سے ہو گا۔ 
موٹروے پولیس کے ذرائع کے مطابق 15 ستمبر کے بعد شہری ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر موٹروے پر سفر نہیں کرسکیں گے اس لئے شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موٹروے پر سفر کے دوران سفر ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ساتھ رکھیں۔