کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد ہائی رسک پر ہیں ، تحقیق

کورونا ویکسین نہ لگوانے والے افراد ہائی رسک پر ہیں ، تحقیق
سورس: file photo

لندن : برطانیہ میں ویکسین نہ لگوانے والوں میں بھی  بلڈ کلاٹس کے خطرات  موجود ہیں ، جن لوگوں  ںے ویکسین نہیں لگوائی وہ ہائی رسک پر ہیں ۔ 

برطانیہ میں نئی تحقیق کے مطابق کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد کے جسم پر بھی بلڈ کلاٹ بن سکتے ہیں ۔اس لئے ویکسین نہ لگوانے میں زیادہ خطرہ ہے ۔ 

ڈاکٹروں کے مطابق ان لوگوں میں بلڈ کلاٹ پیدا ہونے کا امکان  زیاد ہ ہے جنہوں نے اسٹرازینیکا ویکسین نہیں لگوائی ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں دس لاکھ افراد میں  صرف   66 کیسز بلڈ کلاٹ کے سامنے آئے ہیں۔جبکہ دس لاکھ لوگوں میں سے 12614 افراد کوویڈ 19 کا شکار ہوئے  اور یہ وہ لوگ تھے جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی ۔ 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ویکسین نہ لگوانے والوں کے لئےبھی  بلڈ کلاٹ کا خطرہ  موجود ہے ۔ 

برطانیہ سمیت کئی ممالک میں یہ رائے پائی جاتی ہے کہ چالیس سال سے کم لوگ اگر آسٹرازینکا ویکسین لگواتے ہیں تو ان کے جسم میں بلڈ کلاٹ پیدا ہوجاتے ہیں ۔

ماہرین کی تاز ہ ریسرچ کے مطابق کسی بھی انسانی جسم میں بلڈ کلاٹ کے چانس موجود رہتے  ہیں لیکن ویکسین لگوانے سے یہ امکانات کم ہوسکتے ہیں ۔

یاد رہے کہ ماہرین نے یہ تحقیق 29 ملین ایسے لوگوں کی  سٹڈی کی بنیاد پر کی ہے جنہوں نے اپریل میں ویکسین لگوائی تھی ۔ جبکہ دس ملین میں سے 12614 افراد کے جسم میں بلڈ کلاٹ پیدا ہوئے لیکن انہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی ۔ 

دنیا بھر میں کورونا وائرس کی موجود گی سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے لیکن پھر بھی ایک بڑی تعداد ویکسین لگوانے سے انکاری ہے ۔