کابل ائیر پورٹ خوفناک دھماکوں کے بعد طیب اردگان کا پہلا بیان سامنے آگیا 

Afghanistan,Kabul,US Forces,Afghan Peace Process,Kabul Airport,Tayyip Erdogan,

کابل ائیر پورٹ پر یکے بعد دیگر ے متعدد دھماکوں کے بعد ترک صدر طیب اردگان نے اپنے بیان میں کہا داعش کا افغانستان سے انخلا کے دوران ایسا گھناؤنا اقدام خطے کیلئے خطرناک ہے،افغانستان سے ترک  فوجیوں  کا انخلا جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔

ترک صدر طیب اردگان نے کابل ائیرپورٹ پر دھماکوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا  کہ  داعش کا افغانستان سے انخلا    کے دوران ایسا گھناؤنا اقدام  خطے  اور دنیا  کے لیے  اس کے خطرناک ہونے کو ثابت کرتا ہے ۔

طیب اردگان کا کہنا تھا کہ طالبان نے کابل ائیرپورٹ کے آپریشن سے متعلق درخواست کی تھی لیکن سکیورٹی خدشات کے باعث طالبان کی درخواست پر حتمی فیصلہ ابھی تک نہیں ،ترک فوجیوں کے انخلا سے متعلق بات کرتے ہوئے طیب اردگان نے کہا ترک فوجیوں کا انخلا جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔