رمیز راجا کرکٹ کو سمجھتے ہیں اور مستقبل میں ان کے فیصلوں کو دیکھنا ہو گا، آفریدی

رمیز راجا کرکٹ کو سمجھتے ہیں اور مستقبل میں ان کے فیصلوں کو دیکھنا ہو گا، آفریدی
کیپشن: رمیز راجا کرکٹ کو سمجھتے ہیں اور مستقبل میں ان کے فیصلوں کو دیکھنا ہو گا، آفریدی
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ رمیز راجا کرکٹ کو سمجھتے ہیں اور دنیائے کرکٹ دیکھی ہے جبکہ وہ تجربہ کار بھی ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ تبدیلی ضروری تھی جو کہ اب ہو گئی ہے اور مستقبل میں رمیز بھائی کے فیصلوں کو دیکھنا ہو گا۔ پی سی بی میں میرٹ پر لوگوں کو آگے لائیں جبکہ حفیظ اور شعیب ملک کی ضرورت ہے کیونکہ دونوں کو چانس ملنا چاہیے اور اتنے بڑے عہدے پر ذاتی معاملات کو نہیں دیکھنا چاہیے۔ شعیب ملک کی خدمات ہیں اور اس کی پاکستان کرکٹ کو ضرورت ہے جبکہ محمد حفیظ اور شعیب ملک کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنا چاہئے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ حالیہ عرصے کے دوران کئی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا اور نوجوان کھلاڑی پرفارم نہیں کر سکے۔ شاہین شاہ کا مستقبل ہے اور وہ بہترین کھلاڑی ہے لیکن شاہین شاہ آفریدی کو احتیاط کے ساتھ استعمال کرنا ہو گا۔