انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ، سٹاک میں مندی کا رجحان

انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ، سٹاک میں مندی کا رجحان
کیپشن: انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ، سٹاک میں مندی کا رجحان
سورس: فائل فوٹو

کراچی: انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کم ہو گئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 276.28 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 165 روپے 81 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 166 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

e3d3fa82ce13d997fbb00fa0a4e6a85b

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 276.28 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 47086.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.58فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 14 کروڑ 86 لاکھ 35 ہزار 797 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے نقصان برداشت کرنا پڑا۔