روئی 11300 روپے من کی بلند سطح پر پہنچ گئی

روئی 11300 روپے من کی بلند سطح پر پہنچ گئی
کیپشن: روئی 11300 روپے من کی بلند سطح پر پہنچ گئی
سورس: فائل فوٹو

لاہور: پنجاب کے مختلف شہروں میں روئی کی قیمتیں پچھلے گیارہ سال کی بلند ترین سطح 11ہزار300روپے من تک پہنچ گئی ہیں جبکہ قیمت میں مزید تیزی کا امکان ہے۔

روئی اور پھٹی کی قیمتوں میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، سندھ میں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 11 ہزار 100 روپے فی من تک پہنچ گئی ہیں جب کہ آئندہ چند روز کے دوران اس کی قیمتوں میں مزید تیزی کا رجحان سامنے آنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ،ٹیکسٹائل ملز کے پاس ریکارڈ برآمدی آرڈرز اور درآمدی روئی مہنگی ہونے کے باعث پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان سامنے آیا ہے جس کے دوران پچھلے تین روز میں روئی کی قیمتوں میں300 روپے فی من تک اضافہ سامنے آیا ہے ۔