نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کو سزائے موت دی جائے : پولیس ،چالان مکمل

نورمقدم قتل کیس، ظاہر جعفر کو سزائے موت دی جائے : پولیس ،چالان مکمل
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی سابق سفیر کی صاحبزادی نور مقدم کیس کا پولیس نے چالان مکمل کرلیا۔ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ چالان پیر یا منگل کو عدالت میں پیش کیا جائےگا ۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس چالان میں ملزم ظاہر جعفر کو مجرم قراردیا گیا ہے جبکہ ملزم کے والدین اور تھراپی ورکس کے مالک اور ملازم بھی مجرم ٹھہرائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چالان میں تمام ملزمان کو سخت سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے جبکہ کیس کے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو سزائے موت کی استدعا کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چالان میں دیگرملزمان پراعانت اورجرم چھپانے کے تحت سزا کی استدعا کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 20 مئی کو 28 سالہ نور مقدم کو زیادتی کے بعد تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔