خطے میں امن کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

خطے میں امن کیلئے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے: سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد  : اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس نے افغانستان میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف اقوامِ متحدہ کے اداروں کی خصوصی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ میں امن اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوئترس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف اقوامِ متحدہ کے اداروں کی خصوصی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطہ میں امن اور باہمی تعاون کو وسعت دینے کی ضرورت ہے جس کے لیے پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے ۔

دونوں رہنماؤں نے افغانستان کی تیزی کے ساتھ بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ  خیال کرتے ہوئے مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا۔ وزیر خارجہ نے افغانستان میں انسانی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقوام متحدہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ افغانوں کی سماجی، اقتصادی اور انسانی حوالے سے معاونت کی فراہمی کو یقینی بنائے۔

وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل کو افغانستان سے مختلف ممالک کے سفارتی عملے کے انخلا کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے جاری معاونت سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ  انتونیو گوئترس نے  افغانستان میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف اقوامِ متحدہ کے اداروں کی خصوصی معاونت پر پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خارجہ نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوئترس کو پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔