قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکٹر نے عہدہ چھوڑ دیا

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکٹر نے عہدہ چھوڑ دیا
کیپشن: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکٹر نے عہدہ چھوڑ دیا
سورس: فائل فوٹو

لاہور: قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سلیکٹر مرینہ اقبال نے نیشنل ویمنز سلیکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے  تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ مرینہ اقبال نے نیشنل ویمنز سلیکٹرکا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ نیشنل ویمنز سلیکشن کمیٹی کی باقی2  ارکان میں اسماویہ اقبال اور سربراہ عروج ممتاز شامل ہیں۔ مرینہ اقبال پاکستان کی سابق کرکٹر ہیں، جنہیں مارچ 2019 میں سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنایا گیا تھا، اس دوران انہوں نے آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل جنوبی افریقا، انگلینڈ اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی خواتین کرکٹ ٹیموں کا انتخاب کیا۔ 

اس کے علاوہ وہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ اور رواں سال دورہ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے لیے ٹیموں کے انتخاب کا بھی حصہ تھیں۔ مرینہ اقبال کا کہنا ہےکہ قومی خواتین کرکٹ کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز کی بات تھی، مجھے یہاں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ وہ آئی سی سی فیوچر لیڈرز کا حصہ بننے کے بعد کرکٹ کمنٹری کو زیادہ وقت دینا چاہتی ہیں، لہٰذا انہوں نے یہ عہدہ چھوڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔ مرینہ اقبال نے کہا کہ ویمنز ٹیم بہت باصلاحیت ہے اور وہ کمنٹری باکس میں بیٹھ کر  ٹیم کو فالو کرتی رہیں گی۔