لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں آج سے 15 ستمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں آج سے 15 ستمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کیپشن: لاہور سمیت پنجاب کے 11 اضلاع میں آج سے 15 ستمبر تک اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
سورس: فائل فوٹو

لاہور: کورونا کیسز بڑھنے پر لاہور سمیت پنجاب کے منتخب 11 اضلاع میں آج سے اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا جو آج سے 15 ستمبر تک رہے گا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق عام مارکیٹس رات 8 بجے تک کھلی رہ سکیں گی جبکہ ہفتہ اور اتوار کو تمام مارکیٹس بند رہیں گی۔ ان ڈور شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہو گی اور آوٹ ڈور شادی کی تقریبات میں صرف 300 افراد کے آنے کی اجازت ہو گی۔

ادھر خیبر پختونخوا میں بھی کیسز کی شرح بڑھنے پر اسمارٹ لاک ڈاؤن کو سخت کرنے سمیت مزید پابندیاں عائد کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا اور 15 ستمبر تک ویکسینیشن نہ لگوانے والوں کے موبائل فون سمز بند کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب این سی او سی  نے ایک بار پھر عوام سے ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کر دی۔