اسد عمر نے الیکشن کمیشن سے ملنے والا نوٹس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

اسد عمر نے الیکشن کمیشن سے ملنے والا نوٹس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاسد عمر نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے ملنے والا نوٹس سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان، فواد چوہدری اور مجھے ملنے والے نوٹس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئین میں یہ بات واضح ہے کہ الیکشن کمیشن عدالت نہیں ہے اور ہم نے اس کی جانب سے بھیجے گئے غیر قانونی نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ 
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل کہہ رہے ہیں تحریک انصاف کی وجہ سے انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی ڈیل نہیں ہو رہی اور وفاقی حکومت تین ماہ کی ناکامی تیمور جھگڑا کے خط پر ڈالی جا رہی ہے۔ 
اسد عمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی گواہی تو نواز شریف تک دے رہے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں