پاکستان ریلویز نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا

پاکستان ریلویز نے سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا

لاہور: پاکستان ریلویز نے موسلادھار بارشوں اور سیلاب کی صورتحال کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ ڈویژنوں اور ہیڈ کوارٹرز میں کنٹرول روم بھی قائم کر دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے کے پلوں اور ٹریکس کا معائنہ کرنے کیلئے تشکیل دی گئی سپیشل ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں جبکہ ریڈ الرٹ کے تحت تمام ریلوے افسران بغیر کسی چھٹی کے 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق ریلوے ہیڈ کواراٹرز میں موجود رہ کر لمحہ بہ لمحہ صورت حال کا جائزہ لیں گے جبکہ سیکرٹری ریلوے ظفر زمان رانجھا وزارت ریلوے اسلام آباد سے تمام کاموں کی نگرانی کریں گے۔

دوسری جانب سکھر اور حیدر آباد میں بارشوں کے باعث ریلوے ٹریک پر پانی آنے کی وجہ سے 30 اگست تک ریلوے آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ 

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث متعدد مقامات پر ریلوے ٹریک پر پانی آ گیا ہے جس کے باعث لاہور سے کراچی اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی تمام ٹرینوں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں