سیاست پھر ہوتی رہے گی ، ارکان پارلیمنٹ ، کارکن اور رہنما سیلاب متاثرین کی مدد کریں: نواز شریف 

سیاست پھر ہوتی رہے گی ، ارکان پارلیمنٹ ، کارکن اور رہنما سیلاب متاثرین کی مدد کریں: نواز شریف 
سورس: File

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ سیاست پھر ہوتی رہے گی ۔مسلم لیگ ن کے ارکان پارلیمنٹ ،کارکن اور رہنما اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے آگے آئیں اور اپنا فرض ادا کریں۔ 

نواز شریف نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میں پی ایم ایل این ، ایم این ایز، ایم پی ایز، کارکنان اور قائدین سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ پاکستان میں ہوں یا ملک سے باہر سیلاب سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ ضرورت مندوں تک پہنچنے کا فرض ہر چیز پر مقدم ہونا چاہیے۔ سیاست انتظار کر سکتی ہے۔

مصنف کے بارے میں