ٹیسلا کار کو اسٹارلنک سیٹلائٹ سے جوڑنے کا اعلان

ٹیسلا کار کو اسٹارلنک سیٹلائٹ سے جوڑنے کا اعلان

کیلی فورنیا: ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہےکہ وہ ٹیسلا کار کو اپنے اسٹارلنک سیٹلائٹ سے منسلک کرنے جا رہے ہیں . اس کے علاوہ اسٹارلنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس میں سیل فون روابط کے اینٹینا بھی لگا ئیں جائیں گے۔ 

ایلون مسک نے ٹویٹڑ پر بھی اسکی تصدیق کی ہے ۔ تاہم اس وقت ٹیسلا کار امریکی نیٹ ورک اے ٹی اینڈ ٹی کے نیٹ ورک سے منسلک ہوسکتی ہیں۔

ایلون  مسک نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ٹویٹ میں انہوں نے اتنا ضرور کہا ہے کہ سیٹلائٹ سے سیلولر نیٹ ورک ممکن ہے۔ اسٹارلنک نظام اتنی ایلیت رکھتا ہوگاکہ وہ دو سے چار میگا بائٹ فی سیکنڈ کا رابطہ فراہم کرسکے اور اسے دائرہ کار میں آنے والے ہر شخص کو فراہم کیا جاسکے۔

 دوسری جانب ٹیسلا نے امریکی سیلولر کمپنی کے اشتراک سے اپنی گاڑیوں میں معیاری کنیکٹویٹی فراہم کی ہے جو  تاحیات ہے۔ اس کے ساتھ نیوی گیشن اور نقشہ جات یعنی گوگل میپس بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹیسلا نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ وہ اپنی کاروں کو اسٹارلنک سے منسلک کب کرے گی؟