ایشیا کپ ، افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

ایشیا کپ ، افغانستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی
سورس: File

دبئی : ایشیا کپ کے پہلے میچ میں افغانستان کے باؤلرز نے تباہ کن باؤلنگ کی ہے اور سری لنکا کی پوری ٹیم 19.4 اوورز میں 105 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔ 106 رنز کا ہدف افغانستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 11 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ 

افغانستان کے کپتان محمد نبی ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔ افغانستان کے باؤلرز کے سامنے کوئی سری لنکن بلے باز کریز پر ٹھہر نہ سکا اور وکٹیں سوکھے پتوں کی طرح گرتی رہیں۔ 

سری لنکا کی طرف سے بھنوکا راجا پاکسے 38 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے  جبکہ دانوشکا گوناتھیلا کا نے 17 اور چمیکا کرونرتنے نے 31 رنز بنائے ۔ 

افغانستان کی طرف سے فضل حق فاروقی نے 3 ،مجیب الرحمن اور محمد نبی نے دو دو جبکہ نوین الحق نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے دو کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ 

مصنف کے بارے میں