کال سنٹر سے اغواءہونے والے 3 بھائی پولیس کے پاس پہنچ گئے

 کال سنٹر سے اغواءہونے والے 3 بھائی پولیس کے پاس پہنچ گئے

لاہور: کال سنٹر سے اغواءہونے والے 3بھائی زنجیروں میں جکڑے ہوئے خود بخود پولیس کے پاس پہنچ گئے۔ 

تفصیلات کے مطابق   تینوں بھائی لاہور کے علاقے  وحدت کالونی میں کال سنٹر چلاتے ہیں۔ گزشتہ  شب   انہیں ان کے کال سنٹر سے ہی اغواءکیا گیا۔

اغواءکاروں نے پولیس کی وردیاں پہن رکھی تھی۔   تینوں کو نامعلوم مقام پر  قید میں رکھ کر  تشدد کا نشانہ بنایا گیا  اور  رہائی کیلئے تاوان کا مطالب بھی کیا   کیا۔ تاہم گزشتہ روز تینوں بھائی خود ہی ایسی حالت میں پولیس سٹیشن پہنچ گئے کہ وہ زنجیروں میں جکڑے ہوئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ  اغواءکار انہیں کسی دوسری جگہ منتقل کر رہے تھے۔ راستے میں انہیں جب یہ پولیس سٹیشن نظر آیا تو وہ اغواءکاروں کی کار کا دروازہ کھول کر باہر کود گئے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی  گئی ہیں۔