پاکستان میں شراب حرام بھی عام بھی :ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد27 ہوگئی

 پاکستان میں شراب حرام بھی عام بھی :ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شراب پینے سے ہلاکتوں کی تعداد27 ہوگئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ : زہریلی شراب سے ہلاکتوں کی تعداد 26ہوگئی،53  کی حالت غیر،درجنوں زندگی موت کی کشمکش میں ہیں۔  پولیس نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے بری الزمہ ہوگئی۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقے محلہ مبارک آباد کرسچن کالونی میں کرسمس کے موقع پر زہر یلی شراب پینے سے 60سے زائد افراد کی حالت خراب ہوئی جس پر انہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ کچھ افرادکو فیصل آباد کے سرکاری ہسپتال میں لایا گیا۔تاہم 15 افراد زہریلی شراب کے باعث موقع پرجاں بحق ہو گئے جن کی تعداد اب26 ہوگئی ہے۔جبکہ 53 افراد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کا کہناہے کہ زہریلی شراب فروخت کرنے والوں کو پولیس کی سپورٹ حاصل ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ڈی ایس پی عاطف عمران کی قیادت میں واقعے کی انکوائری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں