باراتیوں کی بس اور ٹرک میں تصادم ، حادثے میں 15 افراد زخمی

باراتیوں کی بس اور ٹرک میں تصادم ، حادثے میں 15 افراد زخمی

نو شہرو فیروز کے قریب کراچی سے رحیم یار خان جانے والی باراتیوں کی بس اور ٹرک میں تصادم ہو گیا ، حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے جبکہ 4 کی حالت تشویشناک ہے  دوسری جانب بدین میں بس الٹنے سے تیس مسافر زخمی ہوگئے۔کراچی سے رحیم یار خان جانے والی باراتیوں کی بس،نوشہروفیروز کے قریب ٹرک سے جا ٹکرائی ۔ حادثے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ دوسری جانب بدین میں کلاچی روڈ پر زائرین کی بس الٹنے سے 30 مسافر زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیاہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق زائرین میلے میں شرکت کے بعد واپس کراچی جارہے تھے۔ 

مصنف کے بارے میں