پیپلز پارٹی کے بڑے اعلان کی تیاری مکمل

پیپلز پارٹی کے بڑے اعلان کی تیاری مکمل


لاہور : پاکستان کی سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پیپلزپارٹی کے حالیہ چیئرمین بلاول بھٹو نے سیاسی لحاظ سے حکومت کیخلاف اپنے اہم اور اگلے لائحہ عمل کا اعلان آج گڑھی خدابخش میں کرنا ہے ، جس کا تمام سیاسی حلقوں میں شدت سے انتظار کیاجارہا ہے ۔تاحال پیپلزپارٹی کے تمام اہم رہنماوں نے بلاول بھٹو کی طرح اس بات کو راز رکھا ہوا ۔
یاد رہے پچھلے ایک عرصہ سے بلاول بھٹو ڈاکٹر عاصم اور کئی پیپلز پارٹی رہنماﺅں کی گرفتاری کیخلاف چوہدری نثار پرتنقیدی بیان بازی کرچکے ہیںجبکہ وزیر داخلہ چوہدری نثا ر کو ان کے عہدے سے ہٹانے کیلئے بھی پیپلزپارٹی با ضد ہیں ۔