بھارتی طیارہ رن وے پر پھسل گیا ، متعددمسافر زخمی

بھارتی طیارہ رن وے پر پھسل گیا ، متعددمسافر زخمی


ممبئی : بھارتی ریاست گوا کے ایئر پورٹ پر مسافر بردار طیارہ عین اس وقت رن وے سے پھسل گیا جب وہ ٹیک آف کررہا تھا۔ واقعے کے نتیجے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
طیارہ گوا سے ممبئی جارہا تھا، طیارے میں عملے کے ارکان سمیت 161 افراد سوار تھے تاحال ایئر پورٹ حکام نے حادثے کی وجہ نہیں بتائیں تاہم ایئر پورٹ پر ہر قسم کی پروازوں کی آمد اور روانگی منسوخ کردی گئی ہے۔
دوسری جانب فضائی کمپنی نے کہا ہے چند مسافروں کو امددای سرگرمیوں کے دوران زخم آئے ہیں لیکن وہ شدید نوعیت کے نہیں۔