عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی ریفرنسز کیس: طلال چودھری کے وکیل نے مزید مہلت مانگ لی

عمران خان اور جہانگیر ترین نااہلی ریفرنسز کیس: طلال چودھری کے وکیل نے مزید مہلت مانگ لی

اسلام آباد: عمران خان اور جہانگیر ترین کی نااہلی کے لیے ریفرنسز کیس میں طلال چودھری کے وکیل نے مزید دستاویزات جمع کرانے کےلیے مہلت مانگ لی۔چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ کیس میں سیاست کی جارہی ہے جبکہ قانونی نکات میں کسی کو دلچسپی نہیں ،دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ نون لیگی رہنما تاخیر ی حربے استعمال کررہے ہیں۔

اس موقع پر طلال چودھری کے وکیل اکرم شیخ نے اضافی دستاویزات جمع کرانے کی مہلت مانگی تو چیف الیکشن کمشنر سردار رضاخان نے کہا کہ آج آپ نیا شوشہ چھوڑ رہے ہیں۔قانونی نکات سے کسی کو دلچسپی نہیں۔ انہوں نے اکرم شیخ کو مخاطب کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ لگتا ہے کہ آپ سیاست کررہے ہیں ۔ الیکشن کمیشن میں جہانگیر ترین کے وکیل نے بھی سپریم کورٹ کے فیصلے تک کیس کو موخر کرنے کی استدعا کی۔ الیکشن کمیشن نے تمام درخواستوں کو یکجا کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مزید سماعت ،،دس جنوری تک ملتوی کردی۔
ادھر الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون کے رہنما کیس کے فیصلے میں تاخیر کے لیے حربے استعمال کررہے ہیں امید تھی کہ آج فیصلہ سنایا جائےگا لیکن نون لیگ کے وکیل مزیددستاویزات کا بہانہ لے آئے ہیں۔ادھر مسلم لیگ نون کی رہنما مائزہ حمید نے پی ٹی آئی پر تاخیر ی حربے استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا،ان کا کہنا تھا کہ ،،مزید دستاویز ات جمع کرانا ہمارا حق ہے۔مائزہ حمید کا مزید کہناتھا کہ تحریک انصاف کے وکیل نعیم بخاری کے پاس کوئی ثبوت نہیں اسلئے آج پیشی پر نہیں آئے۔

مصنف کے بارے میں