مظفرآباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) محسن کمال نے چیئرمین پبلک سروس کمیشن عہدے کا حلف اٹھا لیا

مظفرآباد: صدر آزاد جموں وکشمیر سردار محمد مسعود خان نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) محسن کمال سے بحیثیت چیئرمین پبلک سروس کمیشن عہدے کا حلف لے لیا۔ بعد ازاں چیئرمین پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل (ر) محسن کمال نے ممبران پبلک سروس کمیشن سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان، ڈپٹی سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر، وزراء حکومت سردار میراکبر خان، ڈاکٹر نجیب نقی، سید شوکت شاہ، سردار فاروق سکندر،سیکرٹریز حکومت نے شرکت کی۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔

ممبران پبلک سروس کمیشن حلف اٹھانے والوں میں نعیم احمد شیراز،محمد اکرم سہیل، منیرحسین، مطلوبہ ڈار، سید نثار حسین شاہ، شاہین عشائی، بریگیڈئیر (ر) ڈاکٹر محمد خان شامل ہیں۔ قبل ازیں سیکرٹری سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری نے چیئرمین و ممبران پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن پڑھ کر سنایا۔

مصنف کے بارے میں