میں نواب شاہ اور بلاول لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے:آصف علی زرداری

میں نواب شاہ اور بلاول لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے:آصف علی زرداری

گڑھی خدا بخش: سابق صدر آصف علی زرداری نے بینظیز بھٹو کی 9 ویں برسی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپنے اور بلاول بھٹو زرداری کے ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ میں اور بلاول موجودہ پارلیمنٹ میں جائیں گے۔میں نواب شاہ اور بلاول لاڑکانہ سے الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس میاں صاحب آپ نے سب کچھ بھلا دیا۔جمہوریت کی خاطر پیپلز پارٹی نے بہت سی قربانیاں دیں۔ ہمیں عدالتوں سے کوئی خوف نہیں۔اب آپ لوگوں سے پارلیمنٹ میں مقابلہ ہوگا۔ہم مغل بادشاہ کو نہیں چھوڑیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ قطر سے مہنگی گیس درآمد کی جارہی ہے۔ مودی کے ساتھ آپ کھانا کھاتے ہیں تو کشمیر کے بچوں پر کیا گزرتی ہوگی؟بی بی کی شہادت پر بھی پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔ پارلیمنٹ میں آپ کی کرسی کھینچنے نہیں بلکہ آپکو سبق سکھانے آرہا ہوں۔ 


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید بینظیز آج بھی زندہ ہیں۔ ہم اپنے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔کچھ لوگ مرا نہیں کرتے انکے کام اور نظریئے زندہ رہتے ہیں۔انکا خیال تھا کہ اکیلی لڑکی ڈر جائیگی لیکن وہ تنہا لڑتی رہی۔ شہید بینظیز نے کبھی ہار نہیں مانی۔

نیوویب ڈیسک< News Source