دنیا کی عجیب و غریب بیماری،نوجوان لڑکی کا ایک اور ڈھانچہ بننا شروع ہوگیا

دنیا کی عجیب و غریب بیماری،نوجوان لڑکی کا ایک اور ڈھانچہ بننا شروع ہوگیا

نیویارک: دنیا میں عجیب و غریب بیماریاں جنم لینے لگیں، اب ایک ایسی بیماری سامنے آئی ہے جس کے متاثرہ مریضوں کا ایک اور ڈھانچا بننا شروع ہو جاتا ہے۔ مریض  اپنے جوڑ ہلانے کے بھی قابل نہیں رہتا ۔ اب تک 285 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس عجیب وغریب بیماری میں مریض کی گردن، کندھے،کلائیاں، کولھوں  اور گھٹنوں سمیت ساری ہڈیوں کے جوڑ پر دوسرے جوڑ بننے لگتے ہیں۔اس بیماری کی وجہ سے مریض اپنے جوڑ ہلا نہیں سکتے، اس بیماری کو مختصرا" ایف او  پی کہتے ہیں۔

امریکا میں ایسے مریضوں میں سے ایک مریضہ جیسمین ہیں جو اپنا ہاتھ اپنے کندھے سے اوپر نہیں اٹھا سکتی جبکہ اسے ہاتھ سے کوئی چیز اۓٹھا کر منھ تک لاتے ہوئے بھی سخت دشواری ہوتی ہے۔

جیسمین اپنی گردن بائیں جانب بھی نہیں موڑ سکتی بائیں طرف دیکھنے کے اسے اپنے پورے جسم کو موڑنا پڑتا ہے۔اسی لیے دوست اس کے دائیں جانب بیٹھتے ہیں۔وہ کہتی ہے کہ ایک روز وہ صبح اٹھی اور اس کا جبڑا نہیں کھل رہا تھا اور وہ سخت درد محسوس کر رہی تھی۔امریکا کی پنسلوینیا یونیورسٹی میں اس عجیب بیماری پر تحقیق جاری ہے تاہم ابھی اس کا مکمل علاج دریافت نہیں ہو ا۔

مصنف کے بارے میں