بھارت ، 5ہزار کلو میٹر تک مار کرنیوالے اگنی فائیو میزائل کا تجربہ

بھارت ، 5ہزار کلو میٹر تک مار کرنیوالے اگنی فائیو میزائل کا تجربہ

تجربہ ریاست اڑیسہ سے کیا گیا

بھارت نے فضاء سے فضاء تک مار کرنے والے جوہری صلاحیت کے حامل اگنی فائیو میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔  دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پانچ ہزار کلومیٹر تک مار کرنے اور ایک ہزار کلو گرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کے حامل اگنی فائیو کا تجربہ ریاست اڑیسہ سے کیا گیا ہے جو چین کے شمالی حصوں کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔

سترہ میٹر لمبے اگنی فائیو میزائل کا وزن پچاس ٹن ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی بھارت کا اگنی چھ بھی تیاری کے ابتدائی مراحل میں ہے جو کہ آٹھ ہزار سے دس ہزار کلومیٹر فاصلے تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔