ن لیگ نے زرداری کےپارلیمنٹ آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کر دیا

ن لیگ نے زرداری کےپارلیمنٹ آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کر دیا

حکمران جماعت مسلم لیگ  نوااز  نے آصف زرداری اور بلاول کے پارلیمنٹ میں آنے کے فیصلے کا خیر مقدم کر دیا۔ وفاقی وزیرِ مملکت  برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ ابھی   بلاول کو سیاسی تربیت کی ضرورت ہےاور پارلیمنٹ  ہی اس کیلئے بہترین فورم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو مطالبات کیلئے سڑکوں پر آنے کی ضرورت نہیں،اس کیلئے مذاکرات ضروری ہیں۔ سیاسی لانگ مارچ کی بات کرکے پیپلز پارٹی الیکشن موڈ میں چلی گئی ہے،جو  اچھی بات ہے

 لیگی رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ  پیپلزپارٹی نے  اپنے دور  میں بے نظیر کے قاتل کیوں نہیں پکڑے ،ہم  ہر میدان میں  پیپلز پارٹی کا مقابلہ کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ  باپ اور بیٹا پارلیمنٹ میں آئیں  تو شاید یہ صحیح اپوزیشن بن جائے،پیپلزپارٹی سے پہلے بھی بہت سے لوگوں نے حکومت گرانے کے دعوے کیےلیکن کچھ ہاتھ نہیں آیا۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ 2008سے 2013 تک پاکستان کرپشن کا گڑھ بن چکا تھا،ہمارے دور حکومت میں دہشتگردی کم ہوئی اور ملک آگےبڑھا، ن لیگ آئندہ بھی کارکردگی کے بل پر الیکشن میں جائے گی۔