بھارتی اداکارا رشمی گوتم کا کارمیں جنسی زیادتی کا انکشاف

بھارتی اداکارا رشمی گوتم کا کارمیں جنسی زیادتی کا انکشاف

ممبئی:بھارت کی مقامی فلم نگری ٹالی ووڈ کی معروف اداکارہ رشمی گوتم نے اپنے ساتھ گاڑی میں جنسی زیادتی کی کوشش کا انکشاف کیا ہے،
بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات عام ہیں اور یہی وجہ ہے کہ کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو بھارت کے سفر سے گریز کی ہدایات جاری کر رکھی ہیں جبکہ بھارتی معاشرے میں خواتین کی عصمت دری کے واقعات اس قدر عام ہو چکے ہیں کہ فلم نگری کی کئی اداکارائیں بھی متاثرین میں شامل ہیں تاہم اب ایک اور مشہور اداکارہ نے جنسی زیادتی کی کوشش کا اعتراف کر کے سب کو چونکا دیا ہے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف اداکارہ رشمی گوتم نےانکشاف کیا کہ وہ کسی کام کے سلسلے میں کرائے کی کار کے ذریعے کرنول شہر جا رہی تھیں کہ دوران سفر نیند آ گئی تاہم آنکھ کھل جانے پر گاڑی کا روٹ بدل چکا تھا جس پر میں نے چلانا شروع کیا تو ڈرائیور شارٹ کٹ راستے کا بہانہ بنا کر بحث کرنے لگا، رشی گوتم نے کہا کہ بحث کے دوران ڈرائیور نے دست درازی کی کوشش کی۔