2016 کی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات

2016 کی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی پاکستانی شخصیات

سال 2016 اختتام پذیر ہے اور گوگل سرچ انجن نے اپنے پاکستانی ورژن پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات کی لسٹ جاری کر دی ہے جس کی مطابق اس سال پاکستانی صارفین نے گوگل ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے پر سب سے زیادہ قندیل بلوچ کا نام لکھا اور یوں وہ اس سال گو گل پر پاکستان کی معروف ترین شخصیت قرار پائیں۔ مگر اب وہ یہ اعزاز شاید کبھی دہبارہ نہ لے سکیں، کیونکہ امسال ان کو ان کے بھائی نے قتل کر دیا۔

دوسری معروف ترین شخصیت امجد صابری کی قرار پائی جنہیں اسی سال جون میں کراچی میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

اس لسٹ کی تیسری شخصیت بھی اب ہم میں نہیں۔مشہور و معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی اسی سال جولائی میں اٹھاسی سال کی عمر میں وفات پا گئے

اس لسٹ کی پہلی زندہ شخصیت،ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ اور یورپ میں اس سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت ہوں مگر پاکستان میں ان کو چوتھا نمبر ہی مل سکا۔

نوجوان دلوں کی دھڑکن، مومنہ مستحسن اس لسٹ کی پانچویں شخصیت ہیں جن کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔