چائے والا ارشد خان کی معروف خاتون کیساتھ ایسی تصاویرمنظر عام پر آ گئیں کہ حیرت کے مارے پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

چائے والا ارشد خان کی معروف خاتون کیساتھ ایسی تصاویرمنظر عام پر آ گئیں کہ حیرت کے مارے پاکستانیوں کے منہ کھلے کے کھلے رہ گئے

لاہور : رواں سال کے آغاز پر اسلام آباد میں ایک عام سے ٹھیلے پر چائے فروخت کرنے والے شخص ارشد خان کی تصویر سوشل پر میڈیا آئی تو وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگا اور اسے فلموں، ڈراموں اور میوزک ویڈیوز سمیت مختلف آفرز ملنے لگیں۔


اس دن کے بعد سے اب تک ارشد خان کے اردگرد صرف کامیابی ہی کامیابی ہے جو ہر کسی کے حصے میں نہیں آتی اور اسے حاصل کرنے کیلئے خون پسینہ ایک کرنا پڑتا ہے۔ اسی دوران پاکستان کے نامور ڈائریکٹر سید نور نے ارشد خان کو ایک فلم کی پیشکش کی تاہم اس نے یہ کہتے ہوئے اسے قبول کرنے سے انکار کر دیا کہ ”میں کوئی غیرت والا کام کروں گا۔“

اس نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ”فلم یا ڈرامے میں کام کرنے کا سوچا نہیں کیونکہ یہ ہمارے خاندان میں نہیں ہے۔ کوئی صاف ستھرا، غیرت والا کام ملے تو کریں گے، لیکن فلموں اور ڈراموںکا سوچا نہیں، نہ کرتے ہیں، نہ ہی کریں گے۔“

آپ نے یہ بھی سنا ہو گا کہ پیسہ سب کو بدل دیتا ہے۔ خیر! سب کو نہیں تو کم از کم ارشد خان کو تو ضرور بدل دیا ہے کیونکہ مشہور پاکستانی ماڈل، گلوکار اور مس پاکستان 2016ءمسکان جے کیساتھ اس کی بے حیائی سے بھرپور تصاویر منظرعام پر آ گئی ہیں جس میں دونوں بغل گیر ہو کر انتہائی قابل اعتراض پوز دے رہے ہیں ، ان تصاویر کو دیکھ کر آپ بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ کیا یہ وہ ”غیرت والا“ کام ہے جس سے متعلق ارشد خان نے اپنے انٹرویو میں بات کی تھی۔

چند دن قبل یہ خبر منظرعام پر آئی تھی کہ مسکان جے نے اپنی ویڈیو کیلئے ارشد خان کو سائن کر لیا ہے اور اب اس ویڈیو کی چند تصاویر بھی منظرعام پر آ گئی ہیں جس میں دونوں ایک دوسرے کے انتہائی قریب نظر آ رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ ارشد خان کو اپنا بیان یاد نہیں یا پھر انہوں نے بھی حالات سے سمجھوتہ کر لیا ہے اور راتوں رات ملنے والی شہرت اور پیسے کا بھرپو فائدہ اٹھانے کے مشن پر نکل کھڑے ہوئے ہیں۔