لوگ گوشت کو برا سمجھتے ہیں لیکن اس ایک سبزی کا استعمال آپ کو بانجھ بناسکتا ہے، سائنسدانوں نے انتہائی حیرت انگیز دعویٰ کردیا

لوگ گوشت کو برا سمجھتے ہیں لیکن اس ایک سبزی کا استعمال آپ کو بانجھ بناسکتا ہے، سائنسدانوں نے انتہائی حیرت انگیز دعویٰ کردیا

سویا بین اور اس سے بنی مصنوعات دنیا میں بہت استعمال کی جاتی ہیں۔ بالخصوص اسے سبزی خور لوگ پسند کرتے ہیں جو اسے گوشت اور دودھ کے نعم البدل کے طور پر استعمال کرتے ہیں کیونکہ اس میں نشاستہ کم اور پروٹین زیادہ ہوتے ہیں۔تاہم اب ماہرین نے سویا اوردیگر مصنوعات استعمال کرنے والوں کو متنبہ کردیا ہے کہ اس سے ان کی افزائش نسل کی صلاحیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اپنی تحقیق میں ثابت کیا ہے کہ سویا بین سے بنی مصنوعات مردوں کے سپرمز کو تباہ کرتی ہیں۔

ونیورسٹی آف ویلنشیا کے ماہرین نے رضاکاروں کے دو گروپوں پر اس کے تجربات کیے ہیں جن میں سے ایک کو سویا بین اور اس سے بنی مصنوعات دی جاتی رہیں جبکہ دوسرے گروپ کو عام دودھ اور گوشت وغیرہ دیئے جاتے رہے۔ 2سال بعد ان کے ٹیسٹ کیے گئے جن کے نتائج میں سامنے آیا کہ سویا بین استعمال کرنے والے گروپ میں سپرمز سست ہو چکے تھے اور ان میں کروموسومز کی تعداد بھی کم ہو چکی تھی۔ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر فرانسسکو ڈومینگوئز کا کہنا ہے کہ ”خرابی سویا بین میں پائے جانے والے کیمیکلز فائٹوایسٹروجنٹس، بسفینول اے و دیگر میں ہے۔ یہ کیمیکلز خواتین کے ہارمونز کی نقالی کرتے ہیں جس کی وجہ سے مردوں میں سپرمز کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور ان میں کروموسومز کی تعداد میں بھی کمی واقع ہو جاتی ہے۔یہ دونوں صورتیں مرد کے باپ بننے کی صلاحیت میں کمی لاتی ہیں۔“