سب سے بڑے بچے میں کیا خاص بات ہوتی ہے؟ سائنس نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا

سب سے بڑے بچے میں کیا خاص بات ہوتی ہے؟ سائنس نے بہت بڑا دعویٰ کر دیا

نیو یارک: ماہرین عمرانیات و نفسیات اس سوال میں بہت زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں کہ بچوں کی پیدائش کی ترتیب ان کی
شخصیت پر کیا اثرات مرتب کرتی ہے ۔ اس سے پہلے متعدد تحقیق کا ریہ دعویٰ کر چکے ہیں کہ پیدائش کی ترتیب بچوں کے مزاج،خوداعتمادی ،تعلیم اور زندگی میں کامیابی جیسے پہلوئوں پر اثر انداز ہوتی ہے ۔ اب اب ایک نئی تحقیق نے دلچسپ دعویٰ کیا ہے کہ سب سے پہلے پیدا ہونے والے بچے کی شخصیت کا صرف ایک انتہائی اہم پہلو دوسرے بچوں سے مختلف ہوتا ہے ، جبکہ شخصیت کے دیگر پہلوئوںکے فرق کے متعلق کئے جانے والے دعوے بے بنیاد ہیں ۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پہلے بچے کی بہتر ذہانت کی تصدیق سائنسی تحقیق سے ثابت ہو چکی ہے جبکہ شخصیت کے دیگر پہلوئوں کا فرق سائنسی تحقیق سے ثابت نہیں ہوا۔ اس تحقیق میں امریکا، برطانیہ اور جرمنی کےبیس ہزار سے زیادہ بچوں کے ڈیٹا کا مطالعہ کیا گیا۔
سائنسدانوں نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اس فرق کی بنیادی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ پہلے بچے کو والدین کے مادی ، سماجی، نفسیاتی و جسمانی ذرائع کا زیادی حصہ ملتا ہے۔