سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں زیر حراست مزید 23 افراد ڈیل کے بعد رہا

سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں زیر حراست مزید 23 افراد ڈیل کے بعد رہا

ریاض: سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں زیر حراست مزید 23 افراد کو حکومت کے ساتھ ڈیل کے بعد رہا کر دیا گیا۔ سعودی اخبار کے مطابق ان افراد کی رہائی گزشتہ دو دنوں کے دوران مالی تصفیے کے بعد عمل میں آئی تاہم ان کے نام ظاہر نہیں کیے گئے۔

ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں مزید افراد کو رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہزادوں ، حکومتی عہدیدار اور کاروباری شخصیات سمیت زیر حراست 200 سے زائد افراد کے کیسز جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کرپشن کے الزامات قبول کرنے والوں کو ناجائز طور پر بنائے گئے اثاثوں کا کچھ حصہ ادا کرنے پر رہا کیا گیا جبکہ الزامات سے انکار کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں