شامی باغیوں کا روس کی میزبانی میں امن مذاکرات میں شرکت سے انکار

شامی باغیوں کا روس کی میزبانی میں امن مذاکرات میں شرکت سے انکار

ماسکو: شامی باغیوں کی متعدد تنظیموں نے روس کی میزبانی میں امن مذاکرات میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ باغیوں کے چالیس گروپوں کے مطابق قومی سطح پر مذاکرات کی یہ روسی پیشکش اقوام متحدہ کے زیر اہتمام امن بات چیت کو مسترد کرنے کی ایک کوشش ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس شام میں جنگی جرائم میں ملوث ایک جارح ملک ہے۔ روس ایران اور ترکی نے جمعے کے روز اعلان کیا تھا کہ شامی امن مذاکرات جنوری کے آخر میں سوچی میں منعقد ہوں گے۔

روس اور ایران شامی صدر بشارالاسد کے حامی ہیں جبکہ ترکی باغیوں کی پشت پناہی کرتا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں