شان نے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

شان نے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور:پاکستان کے معروف اداکار شان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شان کی نئی فلم"ارتھ "کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا ان کا مداحوں نے کہا کہ شان نے اپنے مداحو ں کو بہت مایوس کیا ہے شان کی اس فلم سے یہ امید نہیں کی جا سکتی ۔ پاکستانی انڈسٹری کو اچھی اور معیاری فلمیں بنانی چاہیں۔

820c91fb96d48fb3aace4bad39321c29 054c1361babf386020ea5227db54a5db 67401c584afc2e504c6ac6efc3db2740


جس پر معروف پاکستانی اداکار شان کو غصہ آ گیا اور سماجی رابطوں کی ویب پر نئی جنگ چھڑ گئی۔ان کی ٹویٹ میں علاقائی تعصب نظر آیا جو کہ اداکار سے متوقع نہیں تھا۔
شان نے اپنی ٹویٹ میں لاہور والوں اور کراچی میں فرق کیا جس کے بعد ٹویٹر پر شان اور ان کے مداحوں میں بحث چلتی رہی۔  لیکن شان نے بھی مداحوں کی تنقید کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔

88c23f807c18a660e24d898dd221457d e95e9e6925acf160e600c5238e21f360